آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سے پاکستانی قبضہ ختم کرایا جائیگا، بھارت

371

160ئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے ایک بارپھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر غیر قانونی قبضہ کررکھا ہے اور اسے ان علاقوں کو خالی کرنا ہوگا۔بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس ‘‘ کے مطابق مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے مسئلہ کشمیر سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے
کہاکہ پاکستان نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر غیر قانونی قبضہ کررکھا ہے اسے ان علاقوں کو خالی کرنا ہوگا۔ جتیندر سنگھ نے کہاکہ آج اگر جموں وکشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی مسئلہ ہے تو وہ صرف پاکستان کا غیر قانونی قبضہ ہے آیا وہ آزاد کشمیر ہو یا گلگت بلتستان ۔انہوں نے بھڑک ماری کی اب صرف مسئلہ یہ ہے کہ اسے کس طرح پاکستان کے قبضے سے آزاد کرا کر بھارتی جمہوریہ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے ۔