لیدر گارمنٹس کی برآمدات میں 8فیصد کمی

412

رواں ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں لیدر گارمنٹس کی برآمدات میں 8فیصد کمی واقع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں 19کروڑ 78لا کھ ڈا لر کے 5لاکھ 26ہزار درجن لیدر گارمنٹس برآمد کیے گئے تھے جو رواں سال اسی عرصہ میں8فیصد کمی سا تھ 18کروڑ 29لاکھ ڈا لر رہ گئی اور لیدر گارمنٹس کی برآمدات کا مجموعی حجم 4لا کھ 75ہزار درجن رہا لیدر گارمنٹس کے برآمدکندگان کے مطا بق انٹر نیشنل مارکیٹ میں پاکستان کی لیدر مصنوعات میں لیدر جیکٹ ،لیدر گلوز،لیدر کیپ، لیدر کے موزے اور دیگر مصنوعات شا مل ہیں مظبو طی اور خوبصورتی کے حوا لے سے پہت پسند کی جا تی ہیں۔

 پاکستا نی مصنوعات کی قیمتیں  دیگر ہمسا یہ مما لک کی نسبت کہیں زیادہ ہیں جس کی وجہ سے با ئر قیمتیں زیادہ ہو نے کی وجہ سے دیگر ممالک کی مصنوعات کو تر جیح دیتے ہیں برآمد کندگان نے کہا کہ حکومت کو چا ہیے کہ گیس بجلی کے ٹیرف ریٹس کے ساتھ ساتھ ڈیوٹیز میں بھی کمی کر ئے تا کہ پا کستانی مصنوعات کی پیداواری لا گت میں کمی ہو اور پا کستان دیگر ہمسا یہ ممالک کا انٹر نیشنل مارکیٹ میں مقا بلہ کر سکے ۔