اسرائیل نئی بستیوں کی تعمیر روکنے کیلئے اقدام نہیں کر رہا، اقوام متحدہ

188

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نئی بستیوں کی تعمیر روکنے کے لیے اقدام نہیں کررہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں مشرق وسطی کے نمائندے نکولائی میڈینوف نے سیکورٹی کونسل کو بتایا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے مطالبات کے باوجود نئی بستیوں کی تعمیر روکنے کے لیے اقدامات نہیں کیے۔

اقوام متحدہ نے گزشتہ سال دسمبر میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں نئی بستیوں کی تعمیر فوری طور پر روک دے ۔