ناسا کے خلابازوں کی خلائی اسٹیشن کے باہر چہل قدمی

201

امریکی خلائی ایجنسی ناسانے اعلان کیا ہے کہ اس کے دو خلاباز جن میں ایک کا تعلق امریکا اور دوسرے کا فرانس سے ہے زمین کے مدار میں موجود خلائی اسٹیشن سے باہر نکل کر چھ گھنٹوں تک خلا میں تیرتے رہے تاکہ اسٹیشن کی مطلوبہ دیکھ بھال اور مرمت کا کام کر سکیں۔

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے مطابق یہ مشن امریکی خلاباز شائن کیمبروگ اور ان کے ساتھی ٹوما باسکے سر انجام دے رہے ہیں۔ دونوں افراد گرینچ کے وقت کے مطابق 12 بجے خلائی اسٹیشن سے باہر آئے اور چھ گھنٹوں تک اپنے کام میں مصروف رہے۔دونوں خلابازوں نے اسٹیشن پر نئے لانچر کی تنصیب کی تاکہ انسانوں کو لانے والی خلائی گاڑیاں اسٹیشن سے متصل ہو سکیں۔

توقع ہے کہ آئندہ برس کے آغاز سے یہ سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا۔یہ خلائی گاڑیاں ہر 90 منٹ کے اندر زمین کے گرد ایک چکر پورا کریں گی۔ اس طرح اس میں موجود خلابازوں کے سامنے آفتاب کے طلوع اور غروب  ہونے کا منظر کئی مرتبہ آئے گا۔1998 میں زمین کے مدار میں مذکورہ خلائی اسٹیشن کے پہنچنے کے بعد سے اسٹیشن کے باہر سر انجام دینے والا یہ مشن نمبر 169 ہے۔