پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے باولنگ  کرنے کا فیصلہ

139

چار میچز پرمشمل ٹی ٹوئنٹی  سیریز کے پہلے میچ  میں پاکستان نے  ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے باولنگ  کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برج ٹاون میں گرین شرٹس اور کالی آندھی آج پہلے ٹی ٹوئنٹی  میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ گرین کیپس کے کپتان سرفراز احمد  نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چار میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہناتھا کہ ٹیم میں محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے اور شاداب خان  آج اپنا پہلا ٹی ٹو20  انٹرنیشنل کھیل رہےہیں۔ ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں  میں سرفراز احمد،عماد وسیم،شاداب خان ،وہاب ریاض،سہیل تنویر،حسن علی، کامران اکمل،احمد شہزاد،محمد حفیظ،شعیب ملک  اوربابر اعظم شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان بریتھ ویٹ کا کہناتھا کہ یو اے ای میں پاکستان سے ہارےلیکن اب مقابلہ ہمارےگراؤنڈزپرہے اور آج  کی پچ کرکٹ کےلیےاچھی ہے۔