میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والی بھارتی ماہی گیروں کی 19 کشتیاں قبضے میں لے لیں۔ کشتیوں میں 100 ماہی گیر سوار تھے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سو بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرلیا۔ یہ ماہی گیر انیس کشتیوں میں سوار تھے جو کہ فورسز نے اپنے قبضے میں لے لی ہیں جبکہ گرفتار سو ماہی گیروں کو ڈاکس تھانے کے حوالے کردیا گیا ہے۔