اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )کے انسانی حقوق کے بارے میں آزاد مستقل کمیشن کا اعلیٰ سطح کا وفد پیر کو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہاہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق کمیشن کی چیئر پرسن آٹھ رکنی وفد کی سربراہ ہوں گی۔وفددفتر خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر اورامور کشمیر کے وزیر سے ملاقاتیں کرے گا۔ وفد جموں و کشمیر کے تنازعے کے بارے میں مزید آگاہی کے لئے جموں و کشمیر اور پناہ گزینوں کے کیمپوں کا بھی دورہ کرے گا۔
اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارتی حکام سے مقبوضہ کشمیر تک رسائی دینے کی بھی درخواست کی تھی تاکہ وہاں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے تاہم بھارت نے اس کا جواب نہیں دیا۔