سعودی عرب کی بحری افواج نے بحیرہ احمر میں یمن کے حوثی باغیوں کی بچھائی جانے والی لاتعداد بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بحری بارودی سرنگیں یمن کی جنوب مغربی بندرگاہ المخا کے نزدیک سے ملی ہیں۔ان کو بحیرہ احمر میں نصب کرنے کا مقصد بین الاقوامی جہازوں اور کشتیوں کو نشانہ بنانا تھا۔
یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے تحت افواج نے جنوری میں المخا شہر کے نزدیک بحیرہ احمر پر واقع تزویراتی اہمیت کی حامل بندرگاہ پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا اور وہاں سے حوثی ملیشیا کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد مار بھگایا تھا اور اب حوثی باغیوں کی بچھائی جانے والی لاتعداد بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔