پاکستان کے خلاف بات کرنے والے کی سیاست مسترد کریں گے، سعد رفیق

147

وفاقی وزیر برائے ریلوےخواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ  جو پاکستان کے خلاف بات کرے گا اس کی سیاست کو مسترد کریں گے اور ہم ہر اس شخص کے ساتھ ہیں جو پاکستان زندہ باد کی بات کرے گا۔

خواجہ سعد رفیق کا مسلم لیگ(ن)کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھی بھائیوں ،اردو بولنے والو  اورتمام قومیتوں کی مدد سے 2018 کے الیکشن میں  سندھ میں حکومت بنائیں گے۔ انھوں   نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)سندھ کو متبادل قیادت دے گی۔

سعد رفیق کا کہنا تھاکہ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام نہیں، سندھ نے دس سال زرداریوں کی حکمرانی دیکھی۔ انہوں نے سندھ حکومت  پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے آپ کو موقع دیا،ووٹ لیتے ہو تو کام کرو۔

وفاقی وزیر کا مزید کہناتھا کہ جو پاکستان کے خلاف بات کرے گا اس کی سیاست کو مسترد کریں گے اور ہم ہر اس شخص کے ساتھ ہیں جو پاکستان زندہ باد کی بات کرے گا۔