کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

131

سندھ رینجرز نے شیرشاہ اور سائٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے بیان کے مطابق  رینجرز نے خفیہ معلومات  کی بنیاد پر شیرشاہ اور سائٹ ایریا میں کارروائی کی۔ رینجرز  نے آپریشن کے دوران ڈکیت گروہ کے5ملزمان کو گرفتار کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان بھتاخوری ،منشیات فروشی  اورڈکیتیوں میں ملوث ہیں اور پانچ میں سے چار ملزمان کا تعلق  ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ زیر حراست ملزمان میں راشد،شاہد، گل محمد اور ایاز شامل ہیں۔