سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے اضافہ

140

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے اضافہ، فی تولہ قیمت 51 ہزار 100 روپے سے تجاوز کر گئی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر اضافے سے 1257 ڈالر ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ کا اثر مقامی سطح پر ہو رہا ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں دس گرام سونے کی قیمت 215 روپے اضافے سے 43800 روپے ہوگئی۔