دہشت گردی کیخلاف جنگ نے فوج کو سخت جان بنادیا، آرمی چیف

136

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا  کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کے تجربے نے ہماری فوج کو سخت جان بنادیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیا ن  کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی ۔  فوجی حکام نے سپہ سالار کو آپریشنل تیاریوں اورداخلی سیکیورٹی آپریشنزپر تفصیلی بریفنگ   دی۔

اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا  کہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تجربے نے ہمارے فوجیوں کو روایتی جنگ کیلیے بہتر تیار کیا ہے۔  انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کے تجربے نے ہماری فوج کو سخت جان بنادیا ہے جبکہ آپریشن ردالفساد ہمارے ملک میں دیرپا امن و استحکام لائے گا اور  ہم سیکیورٹی آپریشنز کے دوران قربانیاں دینے والے افسروں کو سراہتے ہیں۔