ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور معصوم کشمیریوں کے قتل عام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے قتل کی شدیدمذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی قابض فورس نے مقبوضہ کشمیر میں 4کشمیریوں کو شہید کردیا ہے پاکستان معصوم لوگوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔
واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے4بے گناہ کشمیریوں کو عسکریت پسند قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا جس کے بعد علاقے میں بھارت مخالف مظاہرے شروع ہوئے جو دیکھتے ہی دیکھتے تشدد کا رنگ اختیار کرگئے ہیں۔