ایفل ٹاور کے گرد بلٹ پروف شیشے کی دیوار

163

فرانس میں ایفل ٹاور کے گرد بلٹ پروف شیشے کی دیوار تعمیر کی جائے گی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت پیرس میں بلدیہ کونسل نے اس حوالے سے پیش کردہ تجویز کی منظوری دے دی ہے۔بلدیہ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خطرات میں اضافہ ہونے کے باعث ایفل ٹاور کا تحفظ کہیں زیادہ اہمیت اختیارکر گیا ہے۔

حکام کے مطابق ٹاور کے دواطراف پر بلٹ پروف شیشے جبکہ داخل ہونے اور نکلنے کے اطراف پر دھات کی سلاخیں لگائی جائیں گی۔اس منصوبے پر 20 ملین یوروکی مالیت آئے گی۔ٹاور کے ارد گرد سڑکوں پر آمدورفت کے حوالے سے بھی تبدیلیاں لائی جائیں گی۔واضح رہے کہ ایفل ٹاور کو دیکھنے کے لئے سالانہ 70 لاکھ کے قریب سیاح آتے ہیں۔