حرمین شریفین کے نگراں ادارے نے زائرین ومعتمرین کے سامان کی سہولت کے لیے ایک نیا اور سی تھرو بیگ تیار کیا ہے جس میں رکھی گئی اشیاء اسے کھولے بغیر دیکھی جاسکیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانسپیرنٹ بیگوں کی تیاری سے نہ صرف زائرین کو سہولت ہوگی بلکہ چیکنگ کرنے والا عملہ بھی کم وقت میں باہر ہی سے بیگوں کے اندر رکھی اشیاء کافی، کھجور اور دیگر اشیاء بیگ کھولے بغیر چیک کی جاسکیں گے۔ ان بیگوں کو افطاری کا سامان لانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔
سی تھرو بیگوں کا افتتاح گذشتہ روز حرمین شریفین کے امور کے سربراہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کیا۔رمضان المبارک سے قبل زائرین یہ بیگ حاصل کرسکیں گے۔مسجد حرام کے ابواب کے امور کے ڈائریکٹر محمد باتی کا کہنا ہے کہ سی تھرو بیگ مسجد حرام کے داخلی دروازوں کے باہر معتمرین اور زائرین کو فراہم کیے جائیں گے۔