نیویارک پولیس میں پہلا پاکستانی و مسلم سارجنٹ

145

پاکستانی نژاد امریکی شہری نے نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ(این وائی پی ڈی)کے ایمرجنسی سروسز یونٹ کا حصہ بن کر نئی تاریخ رقم کردی ہے  سارجنٹ علی جاوید این وائی پی ڈی کا حصہ بننے والے نہ صرف پہلے پاکستانی بلکہ پہلے مسلمان ہیں۔

مسلم آفیسرز سوسائٹی کے  مطابق   سارجنٹ علی جاوید نے این وائی پی ڈی کے ایمرجنسی سروسز یونٹ کا حصہ بن کر تاریخ رقم کی ہے جو کہ نیویارک شہر اور امریکا کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ دوسری طرف  اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے نے بھی علی جاوید  کو  مبارک باد کا پیغام جاری کیا  ہے ۔

واضح  رہے  کہ گزشتہ دنوں امریکا میں ٹراما سرجن کی پریکٹس کرنے والے پاکستانی نژاد ڈاکٹر عادل حیدر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تارکین وطن کے لیے اعلی ترین ایوارڈز میں شمار کیے جانے والے اعزازی میڈلایلس آئی لینڈ سے نوازا گیا تھا۔