جماعت اسلامی کراچی کے تحت دوسرے روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی دھرنے اور مظاہرے کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں کریم آباد،واٹرپمپ،5 اسٹارچورنگی،گول مارکیٹ ، یوپی موڑ،نالہ اسٹاپ، تیسرٹاؤن، ڈاک خانہ ، لیاقت آباد اور ایوب گوٹھ چوکی پر جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے عوام پر ظلم اوربجلی کےاضافی بلزکیخلاف احتجاج کرے گی۔
گزشتہ روز بھی جماعت اسلامی نے شاہراہ فیصل پر کراچی میں بجلی مہنگی کرنے اور کے الیکٹرک کے ظلم کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ شہری انتظامیہ کے حکم پر پولیس نے دھرنے میں شریک شرکا پر زبردست شیلنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں نائب امیر جماعت اسلامی کراچی محمد اسلام سمیت کیے افراد زخمی ہو گئے تھے۔
علاوہ ازیں پولیس نے جماعت اسلامی کراچی کے مرکز ادارہ نور حق کے اطراف بھی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا اور جماعت کے کارکنان کو زد و کوب کیا تھا جب کہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اوراسداللہ بھٹو سمیت 40 سے زائد رہنماؤں کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔