کراچی: بھینس کالونی کےقریب فیکٹری میں آتشزدگی

150

کراچی کے علاقے بھینس کالونی کے قریب دو منزلہ فیکٹری میں آ گ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی تیرہ گاڑیاں بجھانے میں مصروف ہیں۔

رپوٹس کے مطابق بھینس کالونی  میں واقع گارمنٹس فیکٹری  میں آگ لگ گئی ۔ فائر بریگیڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ  تیرہ فائر ٹینڈرز اور  امدادی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش کرہی ہیں۔چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع صبح چار بجے ملی تھی اور ستر فیصد تک آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔