سرگودھا ، دربار کے متولی کے ہاتھوں 20مرید قتل

196

تھانہ صدرکےعلاقے 95 شمالی میں دربار کے متولی نے ساتھیوں کی مدد سے  20  افراد کو قتل کردیا۔ مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالوحید نامی دربار کے متولی نے دشمنی میں  اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر 20 افراد کو موت کی نیند سلادیا۔  پولیس کے مطابق قاتلوں نے مقتولین کو قتل کرنے سے پہلے نشہ آور چیز کھلا دی تھی جس کے بعد بیس  لوگوں کو ڈنڈوں  اور خنجروں کے وار سے  موت کے گھاٹ اتاردیا۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی اور ملزم  عبدالوحید کوتین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا کہنا ہے کہ واقعے میں جاں بحق افرادمیں 16مرداور4خواتین شامل ہیں جبکہ مقتولین میں سے پانچ کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیاہے۔