پارا چنار،افغانستان کی حدود سے 4مارٹر گولے فائر

250

پارا چنار میں افغانستان کی حدود سے چار مارٹر گولے فائر کردیئے گئے۔مارٹر گولوں سے دکان کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کی حدود سے چار مارٹر گولے فائر کئے گئے۔ دو مارٹر گولے شنکک کے علاقے میں  قبرستان میں گرے  جبکہ ایک گولہ دکان  پر گرا جس کی وجہ سے شاپ مکمل تباہ ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔