شوال ،سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید

219

وانا کے علاقے شوال میں سڑک کنارے بارودی سرنگ کے دھماکے سے  ایک  اہلکار شہید جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وانا کے علاقے شوال میں سڑک کنارے بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ دھماکے  کے نتیجے میں  ایک سیکیورٹی اہلکار شہید  جب کہ ایک زخمی ہوگیا ۔ شہید اور زخمی ہونےوالے اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔ بارودی سرنگ کا دھماکہ فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا۔