حمص سے شامی باغیوں کے تیسرے دستے کی روانگی

272

شام کے خانہ جنگی کے شکار وسطی شہر حمص کی نواحی بستی سے امن ڈیل کے تحت شامی باغیوں کا تیسرا دستہ اپنے خاندان کے ہمراہ روانہ ہو گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق  حمص میں سے باغیوں کا انخلا روس کی ثالثی میں طے پانے والی ڈیل کا نتیجہ ہے۔ حمص کے نواحی علاقے الوائر سے پندرہ بسیں باغیوں کے تیسرے دستے میں شامل چھ سو افراد کو لے کر شمال مغربی صوبے اِدلِب کی جانب روانہ ہو گئیں۔

 قبل ازیں گزشتہ ماہ شامی باغیوں کے دو بڑے گروپ ترک شامی سرحد پر واقع قصبے جرابلس کی جانب روانہ ہوئے تھے۔ الوائر کو حکومتی فوج نے پانچ ماہ قبل محاصرے میں لیا تھا۔ حمص شہر پر صدر بشار الاسد کی حامی فوج نے 2014ء میں دوبارہ قبضہ کیا تھا۔