ثانیہ مرزا کو ویمنز ڈبلز فائنل میں اپ سیٹ شکست

173

کینیڈا کی گیبریلا ڈبروسکی اور چینی جوڑی دار یویفان نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ڈبلز ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا سٹرائیکووا کو اپ سیٹ شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق میامی میں جاری ویمنز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں کینیڈا کی گیبریلا ڈبروسکی اور چینی جوڑی دار یویفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا سٹرائیکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے اپ سیٹ شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا سٹرائیکووا کا فائنل جیتنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔