امریکی ماہرین صحت نے کہا کہ قدرتی پھلوں کا روزانہ ایک گلاس جوس پینے سے بچے موٹاپے سے محفوظ رہتے ہیں۔
۔امریکی ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جو والدین اپنے بچوں کو روزانہ ایک گلاس تازہ پھلوں کا خالص جوس نکال کر پلاتے ہیں ایسے بچے دوسرے بچوں کی نسبت موٹاپے سے محفوظ رہتے ہیں اور چست وچاک وچوبند رہتے ہیں اور ان کی کلاس میں کارکردگی بھی دوسرے بچوں کی نسبت بہتر رہتی ہے کیونکہ تازہ پھلوں کے جوس میں کسی قسم کی شکر اور فوڈ فلیور شامل نہیں ہوتے جو صحت کے لئے مضر ہوتے ہیں،ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر ایک گلاس تازہ پھلوں کا جوس پلائیں اور اگر تازہ پھل ایسے ہی کھلا دیں تو یہ زیادہ فائدہ مند ہے۔