پاکستان کاگلگت بلتستان کو صوبہ بنانا ناقابل قبول ہے‘سشما سوراج

442

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان کی گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں‘ پاکستانی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں بی جے پی کے رہنما کی طر ف سے گلگت بلتستان کا مسئلہ اٹھائے جانے پر جواب دیتے ہوئے سشما سوراج کا کہنا تھاکہ پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔