نیند کی کمی ہڈیوں کی کمزوری کا سبب قرار

218

امریکی ماہرین صحت نے نیند کی کمی کو ہڈیوں کی کمزوری کا بھی سبب قرار دے دیا۔

یونیورسٹی آف فلوریڈا کے ماہرین صحت کی تحقیق کے مطابق نیند پوری نہ ہونے سے جہاں دوسری کئی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں وہاں اس سے ہڈیاں بھی کمزور پڑسکتی ہیں،نیند کی کمی سے ہڈیوں کی نشوونما کرنے اور انہیں مضبوط بنانے میں مددگار پروٹین کی کارکردگی متاثر ہوتی ہیں جس سے ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں،ایسے افراد میں مختلف جسمانی، ذہنی اور دماغی امراض کے نمایاں طور پر آثار دیکھے گئے ۔

دوسری جانب پوری نیند لینے والے لوگ تازہ دم ہوکر جاگتے ہیں،ان کی ذہنی اور جسمانی صحت دونوں بہتر رہتی ہیں اور ان کی ہڈیاں بھی مظبوط رہتی ہیں۔ماہرین نے مشورہ دیا کہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی نیند کو پورا کرنا چاہیئے تاکہ ہڈیوں کی کمزوری اور مندرجہ بالا امراض سے بچا جائے۔