سونے کے نرخوں میں کمی

150

سپاٹ مارکیٹ میں سونے کے نرخ گرنے کا عمل جاری ہے۔

سپاٹ گولڈ کے سودے 0.2 فیصد ڈاؤن کے ساتھ 1252.31 ڈالر فی اونس میں طے ہوئے جو 1258 ڈالر فی اونس سے واپس آئے۔ امریکی سونے کی فیوچر ٹریڈینگ کے دوران سونے کے بھاؤ میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا اور سودے 1254.40 ڈالر فی اونس میں طے ہوئے۔

امریکی مارکیٹ میں انٹر ڈے ٹریڈنگ کے دوران سونا 1260 ڈالر فی اونس تک پہنچ کر واپس ہوا۔ چاندی کے نرخ ( سپاٹ سلور) 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 18.21 ڈالر فی اونس ‘ پلاٹنیم 951.50 ڈالر اور پلاڈیم 801.33 ڈالر فی اونس میں خریدا گیا۔