ایور نیو کمپنی نے اشتہارات کی مد میں جعلی انوائسز بنا کردی‘نیب

53

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کرپشن کیس میں ایڈورٹائزنگ کمپنی کے مالک انعام اکبر کی درخواست ضمانت وکیل کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ کے روبرو ملزم کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش نہ ہوسکے۔نیب کے مطابق محکمہ اطلاعات میں 5ارب روپے سے زائد کی کرپشن میں انعام اکبر اہم ترین ملزم ہے۔شرجیل میمن اور دیگر نے محکمہ اطلاعات کے سب سے زیادہ اشتہار ایور نیو کمپنی کو دیے،نیب کاکہنا
ہے کہ ایور نیو کمپنی نے اشتہارات کی مد میں جعلی انوائسز بنا کردی۔ملزم انعام اکبرشرجیل میمن کا شریک ملزم ہے۔