اے وی سی سی کی پاک کالونی میں کارروائی،2ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

50

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اے وی سی سی کی ٹیم نے پاک کالونی کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ، اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان نوید قریشی ولد محمد حفیظ اور محمد عدنان ولد اسلام الدین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ملزمان کے خلاف مقدمات نمبر 24/25/2017درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزمان شریف آباد تھانے میں درج قتل کے مقدمہ نمبر 101/2008میں مفرور بھی تھے، ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔