شام پر امریکی حملہ، ایشیائی اسٹاک مارکیٹ شدیدمندی کا شکار

102

ٹو کیو ( آن لائن )امریکا کی جانب سے شام کے ائربیس پر حملے کی اطلاعات کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹیں مندی کا شکار ہوگئیں جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں یک دم اضافہ ہوگیا۔امریکی عہدیداروں کی جانب سے روس اور ایران کی حمایت یافتہ بشارالاسد کی حکومت کے خلاف حملوں کے دعویٰ کے بعد مارکیٹ میں افراتفری کی صورت حال پیدا ہوئی اور ڈالر کی قیمت گرگئی جبکہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ بر طا نو ی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان سے باہر ایم ایس سی آئی کے ایشیا
پیسیفک حصص کا انڈیکس اعشاریہ 5 فی صد گر گیا۔واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باغیوں کے علاقے میں مہلک گیس کے مبینہ حملے کے بعد شامی صدر بشارالاسد کے زیر کنٹرول ائربیس پر حملہ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ سنگاپور اسٹاک ایکسچینج پر سب سے زیادہ اثرات مرتب ہوئے ۔انڈونیشیا کی مارکیٹ 6 فی صد تک گر گئی ۔خطے کی 45 اسٹاک مارکیٹوں میں اعشاریہ 9 تک کی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔