کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کے ڈی اے مزدور یونین کے جنر ل سیکر یٹری اشفاق چشتی کا کہنا ہے کہ18برس بعد ادارہ ترقیات کراچی میں ہو نے والے ریفرنڈم میں ہم نے بھر پو ر کامیا بی حا صل کی ہے۔ مزدور یونین کی کامیابی پر سوک سینٹر
میں ملازمین کی جانب سے زبردست جشن منایا گیا اور کئی من مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ، اشفاق چشتی کا کہنا تھا کہ ، کے ڈی اے کی کرپٹ مافیا کیخلاف اعلا ن جہاد کر دیا ہے، ادارہ ترقیات کراچی کو مزدور یونین نے ہی طویل عدالتی جنگ لڑ کر بحال کرایا تھا۔ کے ڈی اے ملازمین کے ساتھ افسران کا ہتک آمیز رویہ اب برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریفرنڈم میں ہما ری کا میا بی کے ڈی اے مزدور یو نین کی حیثیت سے ہو ئی ہے ہما را کسی سیا سی جما عت سے کو ئی تعلق نہیں ہے۔ ہم پہلے بھی کے ڈی اے مزدور یونین کی حیثیت سے کا میا ب ہو تے رہے ہے اورایک با ر پھر ہم نے 2017کے ریفر نڈم میں کا میا بی حا صل کی ہے۔