پ ر) حبیب جالب کی انقلابی و مزاحمتی شاعری مظلوموں، محکوموں کا استغاثہ تھی، وہ حد درجہ محب وطن، عوام دوست اور نڈر و بے باک شاعر تھے۔ انہوں نے ہر طرح کے مفادات سے بالاتر ہوکر حکمرانوں کی غلط روش اور معاشرے کے فرسودہ رویوں کے خلاف ایک جنگی مجاہد کی طرح کلمہ حق بلند (باقی صفحہ 9 نمبر 37)
کیا، یہی وجہ تھی کہ ان کے بیشتر شاعری کے مجموعے سرکاری پابندیوں کا شکار رہے۔ ان خیالات کا اظہار انقلابی شاعر حبیب جالب کی سالگرہ کے موقع پر بزم امکان سحر کے زیراہتمام بخاری سینٹر فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ ادبی ریفرنس سے بزم کے سرپرست اعلیٰ پاپولر فاؤنڈیشن پاکستان کے سربراہ شہباز ملک نے گزشتہ روزبحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔