طاقتور ہاتھ ہردور میں کے الیکٹرک کی پشت پناہی کرتے رہے‘شاہی سید

43

اسلام آباد/کراچی (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ لاتوں کی بھوت ہے، باتوں سے نہیں مانے گی،نیپرا سمیت تمام ادارے بخوبی واقف ہیں کہ کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں کا خون نچوڑ رہی ہے، خفیہ ا ور طاقتور ہاتھ ہر دور میں کے الیکٹرک کی پشت پناہی کر تے رہے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کو بجلی
سپلائی کرنے والے ادارے کو نجی شعبے کے حوالے کرتے وقت ہم نے جن تحفظات کا اظہار کیا تھا آج و ہ حرف بہ حروب سچ ثابت ہوچکے ہیں، ماہانہ اربوں روپے کمانے والے ادارے کی انتظامیہ حکمرانوں کو آئینے میں اتارنے کا ہنر جانتی ہے۔ شاہی سید نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے الیکٹرک انتظامیہ کے نا ختم ہونے والے مظالم کے خلاف لائحہ عمل طے کررہی ہے۔