عالمی کانفرنس کے سلسلے میں انٹرنیشنل پولیس ایسوسی ایشن کااجلاس

81

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل پولیس ایسوسی ایشن پاکستان، سندھ چیپٹر کے وائس چیئرمین مقصود احمد کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بلغاریہ میں ستمبر2017ء میں ہونے والی62 ویں کانفرنس میں شرکت اوراس کے انعقاد سے زیادہ سے زیادہ فوائد کے حصول پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا،انٹرنیشنل پولیس ایسوسی ایشن پاکستان، سندھ چیپٹر کا اجلاس اسپیشل سیکورٹی یونٹ ہیڈکوارٹرکراچی میں آج منعقد ہواجس میں انٹرنیشنل پولیس ایسوسی ایشن کے اراکین جس میں حاضروسابق پولیس افسران واہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقصود احمد نے کہا کہ جرائم پر مؤ ثر انداز میں قابو پانے اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے دنیا میں ہونے والی جدید پولیسنگ سے متعلق تبدیلیوں (باقی صفحہ 9 نمبر 17)
سے آگاہی ضروری ہے اور اس مقصد کے لیے انٹرنیشنل پولیس ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں،اس موقع پر وائس چیئرمین مقصود احمدنے رواں سال ہونے والی 62 ویں آئی پی اے کانفرنس میں شرکت کے لیے انسپکٹر سے کانسٹیبل کے عہدے کے امیدوارکا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کرنے کا اعلان کیا اوربعدازاں قرعہ اندازی کے ذریعے سب انسپکٹر محمد اعجاز کا نام نکلا،آئی پی اے کے ارکان نے وائس چیئرمین مقصود احمد کی جانب سے قرعہ اندازی کے ذریعے بلغاریہ بھیجنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئنداقدام قرار دیا۔ارکان کی جانب سے وائس چیئرمین سے درخواست کی گئی کہ صدر آئی پی اے پاکستان سے گزارشات کی جائیں کہ وہ بھی ایسے ہی اقدامات عمل میں لائیں تاکہ پولیس افسران واہلکار آئی پی اے کے پلیٹ فارم سے جرائم کے خاتمے کے لیے جدید معلومات سے آگاہی اور زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکیں،سندھ پولیس کے سینئر افسران نے وائس چیئرمین مقصود احمد کی جانب سے قرعہ اندازی کے ذریعے آئی پی اے سندھ کے رکن کو بلغاریہ میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے قرعہ اندازی کے فیصلے کو سراہا اورقرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب ہونے والے سب انسپکٹر محمد اعجاز کو مبارکباد دی۔
عالمی کانفرنس