ناظم آباد:بیکری کے گودام میںآتشزدگی،لاکھوں کانقصان

42

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد میں واقع کنفیکشنری کے گودام میں خوفناک آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ،فائربریگیڈ کی 10سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مسلسل مصروف رہیں ،دوسری جانب گلستان جو ہر میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے متعدد جھگیاں جل گئیں۔تفصیلات کے مطابق ناظم آباد نمبر 4ہادی مارکیٹ سے متصل طارق پلازا کے بیسمنٹ میں قائم کنفیکشنری کے گودام میں جمعہ کی صبح7بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی،اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 2گاڑیاں اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت اختیارکرلی تاہم فائربریگیڈکی مزیدگاڑیاں طلب کرلی گئیں،ترجمان نے بتایا کہ موقع پر فائر بریگیڈ کی 10سے زائد گاڑیاں 2باؤزر اور ایک ریسکیو وین نے کئی گھنٹوں کی جہدوجد کے بعد آگ پر قابو پایا(باقی صفحہ 9 نمبر 39)