پاکستان خطے میں تجارتی و صنعتی مرکز بن کر ابھرے گا‘احسن اقبال

81

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان خطہ میں تجارتی و صنعتی مرکز بن کر ابھرے گا‘سی پیک تیزی سے حقیقت کاروپ دھار رہاہے‘ سی پیک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی‘ پاکستانی قوم سی پیک کی حفاظت کے لیے کمر بستہ ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو گوادر چیمبر آف کامرس کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا مقصد پاکستان میں صنعتی انقلاب پیدا کرنا ہے‘ توانائی، انفرااسٹرکچر، بندرگاہ کے منصوبے پاکستان میں صنعتی انقلاب کی بنیاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین سے85 ملین روزگار کم
پیداواری لاگت کے ممالک کو منتقل ہو گا‘ سی پیک کے ذریعے ہم اس کا خطیر حصہ حاصل کر سکتے ہیں‘ گوادر کو جدید ترین پورٹ سٹی بنانے کے لیے ماسٹر پلان اور گوادر یونیورسٹی کیمپس پر کام شروع ہو چکا ہے‘ گوادر میں نئے ائر پورٹ کی تعمیر سال رواں میں شروع ہو جائے گی‘ سی پیک پر تمام صوبائی حکومتیں وفاقی حکومت سے مل کر کام کر رہی ہیں‘ صنعتی زونز میں پاکستانیوں کو روزگار ملے گا‘ سی پیک کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں‘ پاکستان خطہ میں تجارت اور صنعت کا مرکز بن کر ابھرے گا۔