کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سرز مین پارٹی کا کراچی کے مسائل کے حل کے لیے احتجاج کراچی پریس کلب کے باہر دوسرے روز بھی جاری ہے۔ جس میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے احتجاج میں شرکت کی اور شرکا سے اظہار یکجہتی کیا۔ احتجاجی کیمپ میں پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال ، صدر انیس قائم خانی، سینئر وائس چیئر مین انیس ایڈووکیٹ، ڈاکٹر صغیر احمد، وائس چیئر مین وسیم آفتاب، افتخار رندھاوااوراشفاق منگی ودیگر پی ایس پی کے تمام مرکز ی ذمہ داران کراچی پریس کلب کے باہر موجود ہیں۔ اس موقع پرعوام جن میں خواتین سمیت پی ایس پی کے کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجود ہے۔ اس سلسلے میں ہیومن رائٹس رائٹس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اسحاق شیخ، پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر ایس ایم ضمیر و اراکین اور مزدور یونین کی جانب سے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا گیا اور شرکا سے اظہار یکجہتی کیا۔(باقی صفحہ 9 نمبر 42)