کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا عالم اور جے یو آئی کا عہدیدار گرفتار

42

فتح جنگ (آن لائن )فتح جنگ رینجرز ،پولیس اور حساس اداروں کا ردالفساد آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک عالم دین اور جمعیت علما اسلام ف گروپ کے عہدیدار کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔رینجرز نے کوہاٹ روڈ پر واقع مسجد کے امام مولوی محمد صدیق اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے عہدیدار آغا عبدالقدیر کو ان کے گھروں سے گرفتار کر کے نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ دریں اثنا کہ فتح جنگ کے گردونواح افغانیوں کی بستیوں میں بھی آپریشن کیا گیا ۔