اپر گذری فاطمی مسجد کے عقب سے چادر میں لپٹا 30 سالہ مرد کا دھڑ ملا

66

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اپر گذری فاطمی مسجد کے عقب سے چادر میں لپٹا 30 سالہ مرد کا دھڑ ملا ،تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے اپر گذری میں واقع جامع مسجد فاطمی کے عقب کچی گلی سے چادر میں لپٹا انسانی دھڑ ملا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دھڑ کو اپنی تحویل میں لے قانونی کارروائی کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا۔ ایس ایچ او فیصل خان کا کہنا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے مقتول کو نامعلوم (باقی صفحہ 9 نمبر 30)
مقام سے اغوا کرنے کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور تیز دھارآلے کی مدد سے ہاتھ ، ٹانگیں اور گردن دھڑ سے الگ کردی۔
دھڑ ملا