برطانوی پارلیمنٹ کے 7رکنی وفدکی مزارقائد پرحاضری

53

کراچی (اسٹاف رپورٹر) برطانوی پارلیمنٹ کے 7رکنی وفد نے جمعہ کو کراچی میں مزار قائد اعظم محمد علی جناح پر حاضری دی ۔وفد میں براطانوی پارلیمنٹ کی پاکستان کمیٹی کے ارکان بھی شامل ہیں جن کی قیادت میتھیوآفورڈ کررہے ہیں ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیکورٹی،معاشی حالات کا جائزہ لینے آئے ہیں ۔چاہتا ہوں کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم (باقی صفحہ 9 نمبر 32)
پاکستان آکر کھیلے۔:جب بھی پاک برطانیہ کرکٹ میچ ہوگا اس میں برطانیہ کو فتح نصیب ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے کے خواہاں ہیں۔دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے جس سے پور ی دنیا متاثر ہے ۔رکن پارلیمنٹ رحمن چشتی نے کہا کہ پاکستان وہاں بیٹھ کر پڑھنے اور اصل دیکھنے میں مختلف ہے۔
مزارپر حاضری