عمران خان اب اردو میں جھوٹ بول بول کر تھک گئے ہیں، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

118

اسلام آباد(آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اب اردو میں جھوٹ بول بول کر تھک گئے ہیں اور اب انگریزی میں بول رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف کی تقریر پر ردعمل میں کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں لوگ سیاست میں عوام کی خدمت کر نے آتے ہیں، عمران خان کی سیاست پیسے بنانے اور فساد پھیلانے تک محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ
عمران خان پاناما سیاست چھوڑ کر خیبر پختونخوا پر توجہ دیں اور نیب کی فکر چھوڑ کر صوبے میں احتساب کمیشن کو لگا تالا کھولیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی عقل کا دیوالیہ نکل چکا ہے جو وہ ملک کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کر رہے ہیں۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان سیاست دان نہیں ہیں، عمران خان کی منفی سیاست تباہ ہو رہی ہے کیوں کہ انہوں نے کچھ نہیں سیکھا۔