غلط ہاتھوں میں کھیلنے والے گمراہ دوست بھارت میں مسلمانوں کا حال دیکھ لیں،سابق صدرمملکت اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری

102

جعفر آباد(خبرایجنسیاں) سابق صدرمملکت اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ غلط ہاتھوں میں کھیلنے والے گمراہ دوست بھارت میں مسلمانوں کا حال دیکھ لیں‘مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا ہوگئی۔ جعفر آباد میں قائد اعظم کے قریبی ساتھی میر جعفر خان جمالی کی 50 ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہاڑوں پرچڑھنے سے کس کا نقصان ہوا؟ ہمارے بھائی ‘ بیٹے اوربزرگ مارے گئے‘قومیں تباہ ہوگئیں۔ ان کے بقول میری شناخت سندھ ضرور ہے لیکن اصل میں بلوچ ہوں اور مجھے بلوچستان سے اتنا ہی پیار ہے جتنا کہ پاکستان سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اب بھی مکمل جمہوریت نہیں ہے‘ حکمران سی پیک کو ذاتی جاگیر سمجھتے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ بنیا پانی بند نہیں کر سکتا، ہم نے بہت سے راستے ڈھونڈ
لیے ہیں۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام ہماراساتھ دیں تو اس صوبے کی تقدیر بدل دیں گے۔