قائمہ کمیٹی ‘کمپنیزترمیمی بل‘ 515میں سے 80شقوں کا جائزہ مکمل

44

اسلام آ باد ( آ ئی این پی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے سیکو ریٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آ ف پاکستان کے کمپنیز ترمیمی بل 2017 ء کی 515میں سے 80شقوں کا جائزہ مکمل کر لیا،چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے کمیٹی کو آ گاہ کیا کہ پارلیمنٹ سے کمپنیز ترمیمی بل 2017 ء یکم مئی سے پہلے پاس کرانا چاہتے ہیں،بل کے تحت آف شور کمپنیوں میں10 فیصد یا زائد شیئرز رکھنے والوں کو معلومات کی فراہمی کا پابند بنا دیا گیا،کمپنیوں کو ایس ای سی پی کو اس حوالے سے پیشگی آگاہ کرنا لازمی ہوگا، ایس ای سی پی کو فراہم کردہ ڈیٹا ایف بی آر سے شیئر کیا جائے گا۔ تجارت کرنے کے لیے سازگار ماحول بنانے کے حوالے سے عالمی رینکنگ میں پاکستان کی بہتری کیلیے بل پاس ہونا ضروری ہے۔ جمعہ کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس
سینیٹرکامل علی آغا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤ س میں اجلاس ہوا۔ اجلاس کو چیئرمین سیکو ریٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آ ف پاکستان ظفر حجازی نے بل پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔ ایس ای سی پی کو فراہم کردہ ڈیٹا ایف بی آر سے شیئر کیا جائے گا۔ تجارت کرنے کے لیے سازگار ماحول بنانے کے حوالے سے (ایز آف ڈوئنگ بزنس) کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی بہتری کیلیے بل پاس ہونا ضروری ہے۔