گجرات(آن لائن)مشیرسندھ حکومت مولابخش چانڈیونے کہاہے کہ وفاقی حکومت مسافرہے ،اس کا کوئی اختیارنہیں نہ ہی اس کا کوئی بس چلتاہے ،ان کو پاناما کیس نے پاگل کردیاہے۔وہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر چودھری قمرزمان کائرہ کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے، انہوں نے کہاکہ جب راحیل شریف آن ڈیوٹی تھے تو ہر وزیر کے منہ پرنیشنل ایکشن پلانہ ہوتا
تھا اب وہ چلے گئے ہیں تو کہتے ہیں کہ ’’ضرب عضب اور ردالفساد نواز شریف کاکریڈٹ ہے ،راحیل شریف کی موجودگی میں2 وزیر تو چھپتے پھرتے تھے کہ جنرل صاحب دیکھ نہ لیں اور وضاحتیں کرتے پھرتے تھے کہ جنرل صاحب ہم نے کچھ نہیں کیا،ان کی یہ روایت ہے کہ جو موجودہوتاہے اس کے کوسلام کرتے ہیں جوچلاجائے اسے گالیاں دیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کو ہم پراعتراض ہے کہ پنجاب میں کیوں آئے ہو،پنجاب پیپلزپارٹی کاگھرہے اور پی پی نے پنجاب سے جنم لیاہے ،ہم مانتے ہیں ہم سے کچھ غلطیاں ہوئی ہیں۔ن لیگ کا سندھ میں ایک ایم این اے بھی نہیں ہے ۔