کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن سید ابرار حسین کے قتل سے متعلق کیس
کی سماعت ہوئی ‘سماعت کے موقع پر ملزم متحدہ کے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر سعید بھرم کو عدالت میں پیش کیا گیا تاہم فاضل جج نے مقدمے کی سماعت 17اپریل تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ عدالت استغاثہ کے 2گواہان کو نوٹس جاری کرچکی ہے۔