کراچی(اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر میں ملزمان نے گھر میں لوٹ مار کے دوران فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے ، فائرنگ کے نتیجے میں بھتیجا ہلاک اور چچا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے غازی گوٹھ کچی آبادی میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 2 نامعلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ عباد الرحمن ولد خستہ خان موقع پر ہلاک اور 35 سالہ شیر ملک زخمی ہوگیا، اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش اور زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال (باقی صفحہ 9 نمبر 19)
پہنچایا، ایس ایچ او حاجی ثنااللہ نے بتایا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ملزمان دیوار پھلانگ کر شیر ملک کے گھر میں داخل ہوئے، جیسے ہی ملزمان گھر میں داخل ہوئے تو مقتول عباد الرحمن کی آنکھ کھل گئی، اس نے گھر میں ملزمان کو دیکھ کر شور مچا دیا اور ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے، مقتول بٹ گرام کا رہائشی تھا اور محنت مزدوری کے لیے اپنے چچا کے پاس آیا ہوا تھا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔
بھتیجا ہلاک