اشیش نہرا آئی پی ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے لیفٹ آرم بولر بن گئے

78

نئی دہلی (جسارت نیوز) دفاعی چیمپئن سن رائزرز حیدرآباد کے فاسٹ بولر اشیش نہرا نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی، وہ100 وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے لیفٹ آرم بولر بن گئے، نہرا نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ میں 2 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا۔
، نہرا آئی پی ایل کی تاریخ میں 100وکٹیں لینے والے مجموعی طور پر 8ویں بولر بن گئے، اس سے قبل لاستھ مالنگا، امیت مشرا، ڈیوائن براوو، پیوش چاولہ، ہربھجن سنگھ، ونے کمار اور ایشون بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں۔ لاستھ مالنگا 143 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں۔