کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی لانڈھی کے رہنما اور سابق کونسلر محمد ابراہیم انصاری نے مطالبہ کیا ہے کہ باغ کورنگی پل پر شاہ فیصل کالونی سے کورنگی نمبر5 تک اسٹریٹ لائٹوں کا نظام مکمل طور پر تباہ حالی کا شکار ہے اور اسٹریٹ لائٹس خراب ہونے کی وجہ سے اسٹریٹ کرائمز اور لوٹ مار کی وارداتیں روز کا معمول بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ فیصل پل باغ کورنگی پر اسٹریٹ لائٹوں کا نظام فوری طور پر درست کیا جائے۔