صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 12اپریل کو طلب کر لیا

83

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 12اپریل کو3بجے طلب کر لیا ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 54کی شق ایک کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ اجلاس طلب کیا ہے۔