لیثر لیگس ، کراچی یونائیٹڈ اسٹیڈیم اور سکسٹین اسٹار پر 16,16‘ملیر کینٹ پر 12‘راحت اور کے ایم سی پر 8‘8ٹیمیں شامل

107

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ گروپ کی زیرنگرانی لیثر لیگس میں تیسرے راؤنڈ کے مقابلے آج 5مختلف میدانوں پر کھیلے جائیں گے۔ کراچی یونائیٹڈ اسٹیڈیم پر وردی ایف سی اورانٹر رئیل ہسلر، ٹی این ٹی ایف سی اور طاقت ایف سی، بیک اسٹریٹ بوائز اور انٹریونائیٹڈ فٹبال ایسوسی ایشن، بوائز ایف سی اورڈان بریکرزایف سی ، ٹارگیرین یونائیٹڈ اور سید اسپرس، کراچی لونا اور شادمان یونائیٹڈ جونیئرز،ریون یونائیٹڈ اور فال آؤٹ بوائز اور ہلال ایف سی اورکے ڈی اے ایف سی کے مابین مقابلہ ہوگا۔سکسٹین اسٹار گراؤنڈ پر الفلاح ایف سی اور رائل ایف سی ، رونالڈینو فینز اور شادمان یونائیٹڈ، خان ایٹ اور شاکا ایف سی ، سربیرس اور اسٹیلتھ اورینز، رائزنگ ایف سی اور نشان حیدر ، والویرین ایف سی اور ٹارگیرین ایف سی اور ینگ فائٹر کا سامنا ایتھیلٹک کراچی سی ایف سی سے ہوگا۔ملیر کینٹ گراؤنڈ پرگیریزن فٹبال اکیڈمی کی 8ٹیمیں جبکہ اسٹیل ٹاؤن ایف سی اور ماریو برادرز ، یونائیٹڈ کراچی اور ایف سی روورز نبردآزما ہونگی۔
راحت فٹبال اسٹیڈیم پر عبدل ایف سی اور ایف سی راجپوت، شاہ سیون اور ریڈ ڈیولز، پانا ایف سی اوہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ جبکہ جوگا بونیٹواور ایف پی ایس ایگلزمدمقابل ہونگی۔کے ایم سی اسٹیڈیم پر باتھ آئس لینڈ اور اسپیڈ اسٹارس، میوٹینٹ ایف سی اور آدم اسپورٹس، زم پختم یم اور محسن گیلانی اکیڈمی جبکہ ٹی ٹینز ایف سی اور تاج سینٹر ایولیوشن کا ٹکراؤ ہوگا۔